’افغانستان امریکہ کا اہم غیر نیٹو اتحادی‘

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سنیچر کو کابل کے غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان کو امریکہ کا اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دیا ہے۔

اس سے قبل یہ حیثیت آسٹریلیا، مصراور اسرائیل کو حاصل تھی۔

اس حیثیت میں ان ممالک کو امریکی ہتھیاروں کی برآمد اور دفاعی تعاون حاصل ہوتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات کریں گی۔ جس کے بعد وہ جاپان جائیں گی جہاں افغانستان کے حوالے سے اتوار کو ٹوکیو میں ہونے والی بین القوامی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔