اسرائیل: سابق وزیرِاعظم کو مجرم قرار دے دیا گیا

اسرائیل کے شہر یروشلم میں ایک عدالت نے سابق وزیرِاعظم ایحود اولمرٹ کو بدعنوانی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔

انہیں اس سے پہلے دو عدالتوں نے ان الزامات کے سلسلے میں بری کر دیا تھا۔

ان کے دورِ اقتدار میں بدعنوانی کے کئی واقعات کی افواہیں منظرِ عام پر آتی رہیں اور انہوں نے فروری دو ہزار نو میں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

ان پر لگائے گئے الزامات سنہ دو ہزار چھ میں ان کے وزیرِاعظم بننے سے قبل، میئر اور پھر کابینہ کے وزیر کے عہدوں سے منسلک ہیں۔