باجوڑ: افغان طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں حکام کے مطابق رات گئے ایک مرتبہ پھر افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے پاکستان کی حدود میں حملہ کیا ہے جس کے بعد جوابی کارروائی میں چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری تھا۔

سیکیورٹی زرائع نے بتایا ہے کہ رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے افغانستان کی جانب سے باجوڑ ایجنسی کے علاقے کٹ کوٹ میں داخل ہو کر حملہ کیا ہے جنھیں سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ حملہ تحصیل لوئے ماموند کے علاقے میں کیا گیا ہے۔