سٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کا قتل

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں احمدی جماعت کے مقامی رہنما کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ویسٹ نعیم احمد بروکا نے بی بی سی کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ نامعلوم مسلح افراد نے احمدی جماعت کے رکن کو قتل کردیا ہے۔

شہر کے غربی علاقے میں پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نعیم احمد گوندل سٹیٹ بینک میں اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ (اے وی پی) کے عہدے پر فائز تھے اور آج صبح اورنگی ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے نکل کر دفتر جا رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں قریب سے سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔