ملک ریاض کی سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت

سندھ ہائی کورٹ نےکاروباری شخصیت اور تجارتی ادارے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی دس لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ملک ریاض نے راولپنڈی میں قائم انسداد بدعنوانی کی ایک عدالت سے اپنے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

جسٹس فاروق علی چنّہ پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کی بنچ نے جمعرات کو ملک ریاض کی دس لاکھ روپے کی یہ ضمانت منظور کرلی۔

دو روز قبل راولپنڈی کی عدالت سے ناقابل ضمانتت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ملک ریاض کے وکلاء نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے آج سندھ ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔