برونائی: ہیلی کاپٹر حادثے میں دس فوجی ہلاک

برونائی میں حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں کم سے کم دس فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے فوجی ٹریننگ کے بعد اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔

برونائی کی وزرات دفاع کے مطابق حادثے میں دو افراد لاپتہ جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی افراد کو ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے۔