گوادر: کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملہ، چھ اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےعلاقے گوادر میں کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملے میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال گوادر منتقل کردیاگیا۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے نواحی علاقے پشیگان میں سنیچر کے روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوسٹ گارڈ کے ایک کیمپ پر راکٹوں اور کلاشنکوفوں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں چھ اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سول ہسپتال گوادر منتقل کردیاگیا۔