شام: دو مزید سفارتکار حکومت سے منحرف

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام کے مزید دو سینیئر سفارتکار صدر بشارالاسد کی حکومت سے منحرف ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے قبرس اور متحدہ عرب امارات میں تعینات سفیروں نے قطر میں پناہ لے لی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے صحافیوں کو بتایا کہ ان سفارتکاروں کا منحرف ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ صدر بشارالاسد کے اقتدار کے گنے چنے دن رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب شام میں حلب میں شدید لڑائی جاری ہے جہاں حکومتی فوجیں باغیوں کو شہر پر قبضہ کرنے سے روک رہی ہیں۔