شمالی کوریا کے سربراہ، کم جونگ آن، شادی شدہ ہیں

شمالی کوریا کے ریاستی ذرائع ابلاغ نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے سربراہ کم جونگ آن شادی شدہ ہیں۔

میڈیا میں آنے والی رپورٹز میں بتایا گیا کہ انہوں نے ایک پارک کی افتتاحی تقریب میں اپنی بیگم کے ہمراہ شرکت کی جن کا نام ’کامریڈ ری سول جو‘ ہے۔

گزشتہ چند ہفتوں میں سرکاری تقاریب پر کم جونگ آن کے ساتھ ایک نامعلوم خاتون کی تصاویر آنے کے بعد ان کی شادی کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

گزشتہ دسمبر میں اپنے والد کم جونگ ال کے انتقال کے بعد کم جونگ آن شمالی کوریا کے سربراہ بنے گئے تھے۔