امریکی صدارتی امیدوار کی اسرائیل کی حمایت

امریکہ میں صدارتی امیدوار مٹ رامنی کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کی امریکہ پر اخلاقی ذمہ داری ہے۔

یروشلم میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایران سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے حقِ دفاع کو پہچانتے ہیں اور امریکہ کا اسرائیل کی حمایت کرنا درست ہے۔

انہوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بھی کہا جسے اعلیٰ فلسطینی حکام نے نا قابلِ قبول قرار دیا۔