بھارت کے شہر پونے میں چار دھماکے

بھارت کے مغربی شہر پونے میں چار دھماکے ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بھارت کے سرکاری ٹی وی نے ان دھماکوں کو کم طاقتور قرار دیا ہے جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

پہلا دھماکے ایک تھیٹر کے قریب ہوا دوسرا ایک بینک کی عمارت کے پاس اور تیسرا ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ کے باہر۔

پولیس ان دھماکوں کی تفتیش کر رہی ہے۔

.