لاہور: دو بم دھماکوں میں انیس افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں انیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بم دھماکے لاہور کے علاقے بادامی باغ کی فروٹ منڈی کے قریب ہوئے ہیں۔

پی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بم ریڑھی میں نصب کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔‘