یمن: مغوی اطالوی سفارتکار بازیاب

اتوار کے روز یمن میں اطالوی سفارتخانے کے قریب اغوا ہو جانے والے اطالوی سیکورٹی اہلکار کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ایک سرکاری اہلکار کے مطابق انتیس سالہ ایلیساندرو سپادوتو کو مائرب صوبہ کے گونر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یمن میں غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات عام ہیں تاہم عموماً یہ پر امن طریقے سے حکومتی مذاکرات کے بعد حل ہو جاتے ہیں۔

اہلکار نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ مغوی اطالوی سفارتکار کو مائرب صوبہ کے گونر کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔ جلد انہیں ثنا لے جا کر اطالوی سفیر کے حوالے کر دیا جائے گا۔