نائیجیریا: چرچ پر حملہ، پندرہ افراد ہلاک

نائیجیریا کے حکام کے مطابق ایک چرچ پر حملے کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق مسلح افراد نے کوگی ریاست کے شہر اوکین میں ایک چرچ پر حملہ کیا ہے۔ مسلح افراد نے چرچ میں موجود افراد پر فائرنگ کی۔

کوگی ریاست کے گورنر جیکب ایدی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف سے بات کرتے ہوئے کہا ’میں پندرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتا ہوں۔‘