مصر: ’شدت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ، 20 ہلاک‘

مصر کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں نے سینائی کے علاقے میں مبینہ اسلامی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ میزائل سینائی کے علاقے العریش کے علاقے میں داغے گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے یہ حملہ اس حملے کے بعد کیا جس میں مسلح افراد نے العریش میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز العریش ہی میں سولہ سرحدی گارڈز ہلاک کردیے گئے تھے۔