’شامی حکومت کمزور ہو رہی ہے‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 14 اگست 2012 ,‭ 11:13 GMT 16:13 PST

شام کے سابق وزیر اعظم ریاض حجاب نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کی حکومت اخلاقی، معاشی اور عسکری لحاظ سے کمزور ہو رہی ہے۔

اردن کے دارالحکومت اومان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر بشارالاسد کی حکومت کا ملک کے تیس فیصد سے زیادہ حصے پر کنٹرول نہیں ہے۔

انہوں نے شام کی حزب مخالف سے متحد ہونے اور فوج سے بشارالاسد کے خلاف اپنی عوام کا ساتھ دینے کی استدعا کی۔

واضح رہے کہ شام کے سابق وزیر اعظم رياض حجاب گزشتہ ہفتے منحرف ہو کر ’انقلابیوں‘ سے جا ملے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔