شام کی او آئی سی کی رکنیت معطل

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 16 اگست 2012 ,‭ 05:24 GMT 10:24 PST

سعودی عرب میں ہونے والے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں، شام کی رکنیت معطل کردی گئی ہے ۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، اس اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب گئے ہیں ۔

او آئی سی کے جنرل سیکریٹری احسان اوگلو کا کہنا تھا کہ یہ شامی حکومت کے لئے ایک سخت اور واضح پیغام ہے کہ اسلامی دنیا ایک ایسے نظام کو قبول نہیں کرسکتی جو اپنے ہی لوگوں کی جانیں لیتا ہے۔

او آئی سی کے اس اقدام سے شامی صدر بشارالاسد کو دنیا بھر میں مزید سیاسی تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس سے قبل نومبر میں عرب لیگ نے بھی شام کی رکنیت معطل کردی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔