کونگو، کان کے حادثے میں ساٹھ افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 16 اگست 2012 ,‭ 06:15 GMT 11:15 PST

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کونگو سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کان کے حادثے میں ساٹھ کان کن ہلاک ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رہنمائی میں چلنے والے ریڈیو اوکاپی نے بتایا کہ پیر کے روز ممباسے کے علاقے میں جس وقت یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت کان کن زمین کی سطح سے ایک سو میٹر نیچے تھے۔

غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق یہ کان حال ہی میں فوج اور ایک مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں کے بعد خالی کی گئی تھی۔

کونگو میں معدنیات کے ذخائر کو تنازعات کی بنیادی وجہ سمجھا جاتا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔