ہمسائی کے لیے اولمپک تمغے کی نیلامی

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 16 اگست 2012 ,‭ 23:04 GMT 04:04 PST

لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پولش ونڈ سرفر نے اپنی بیمار ہمسائی کے علاج کے لیے اپنا تمغہ نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضوفیا کلیپاکا کا کہنا ہے کہ ان کی ہمسائی کی پانچ سالہ بیٹی زوزانا بوبنسکا کے علاج پر خرچ ہوگی۔

زوزانا سسٹک فائبروسس کے مرض میں مبتلا ہیں اور ضوفیا نے اس بچی کے لیے اولمپکس میں تمغہ جیتنے کا عزم کیا تھا۔

سسٹک فائبروسس مریض کے پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے اور اس کے مریض زیادہ عرصے تک زندہ نہیں رہتے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔