طرابلس: دو بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 اگست 2012 ,‭ 06:31 GMT 11:31 PST

اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو بم دھماکوں میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایک بم دھماکہ وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب جبکہ دوسرا خواتین کی پولیس کے تربیتی دفاتر کے پاس ہوا۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد وزارتِ داخلہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ دوسری دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات نہیں دیں گئی ہیں۔

پولیس نے دونوں علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ طرابلس میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ حکام نے عید کی نماز کے بعد بیان دینے کا وعدہ کیا ہے۔

طرابلس میں حفاظتی انتظامات کے سربراہ نے ان حملوں کی ذمہ داری سابق حکمران کرنل قدافی کے حمایتیوں پر ڈال دی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔