ایران کو مالیاتی امداد پر امریکی پابندیاں معطل

آخری وقت اشاعت:  بدھ 22 اگست 2012 ,‭ 02:17 GMT 07:17 PST

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایران میں شدید زلزلے کے پیشِ نظر امریکی غیر سرکاری تنظیموں پر ایران کو مالیاتی امداد دینے پر پابندیاں عارضی طور پر معطل کر دے گی۔

اب تک امریکی پابندیوں کے تحت غیر سرکاری تنظیمیں اشیاءِ خورد و نوش اور ادویات ایران بھیج سکتی تھیں تاہم مالیاتی امداد ممنوع تھی۔

ملک کے شمال مشرقی حصوں میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایران نے ابتدائی طور پر بیرونی امداد لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ان زلزلوں میں کم از کم تین سو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایرانی حکومت پر اس قدرتی آفت سے نمٹنے میں سست روی کے باعث تنقتد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔