راوی اور چناب میں طغیانی کا خطرہ

آخری وقت اشاعت:  بدھ 22 اگست 2012 ,‭ 08:29 GMT 13:29 PST

سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران راوی اور چناب سے ملحقہ علاقوں کے ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہوسکتا ہے۔

فلڈفورکاسٹنگ ڈویثرن کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث دریائے سوات دریائے کابل دریائے کرم اور دریائے گمبیلا اور ان کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا ان علاقوں میں رہینے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈویثرن کے مطابق طغیانی کے باعث خاص طور پر دریاوں اور نالوں کے آس پاس کی آبادیوں کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ لوگ پہلے ہی علاقہ خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ نقصان کے خدشے کو کم سے کم کیا جاسکے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔