گجرات: ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 30 اگست 2012 ,‭ 08:19 GMT 13:19 PST

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرا جانے سے ایئر فورس کے چھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثے جام نگر شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور سرمت گاؤں کے قریب پیش آیا۔

دونوں ہیلی کاپٹروں نے جام نگر ایئر بیس سے جمعرات کی صبح پرواز کی تھی۔

فضائیہ کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور چھ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

فضائیہ نے حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔