کابل: نیٹو افواج کے اڈے پر حملہ، چار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 8 ستمبر 2012 ,‭ 08:39 GMT 13:39 PST

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پولیس کا کہنا ہے کہ نیٹو افواج کے ایک اڈے کے قریب ایک خودکش حملے میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقومی فوج کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ خود کش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے فوجی اڈے کے داخلی دروازے پر خود کو اڑا دیا۔

واضح رہے کہ اب سے گیارہ برس قبل طالبان مخالف لیڈر احمد شاہ مسعود کو القاعدہ کے ایک بمبار نے ایک خودکش حملے میں ہلاک کردیا تھا۔

احمد شاہ مسعود کی گیارویں برسی کے موقع پر کابل میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔