ہانگ کانگ میں انتخابات، آج ووٹنگ ہو رہی ہے

آخری وقت اشاعت:  اتوار 9 ستمبر 2012 ,‭ 03:09 GMT 08:09 PST

ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی انتخابات میں شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔

ہانگ کانگ کی تاریخ میں پہلی بار مقننہ کی نصف سے زیادہ نشستیں منتخب امیدواروں کو دی گئی ہیں اور منصوبے کے مطابق سال دو ہزار سترہ تک تمام نشستیں براہ راست منتخب ہونے والے امیدواروں کو دے دی جائیں گی۔

ہانگ کانگ میں گزشتہ چند ہفتوں سے چین سے وفاداری سے متعلق کلاسوں کے اجرا پر ہونے والے سخت احتجاج کے بعد جمہوریت پسند امیدواروں کی فتح کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

سنیچر کو ہانگ گانگ میں حکومت نے سکولوں میں چین سے وفاداری سے متعلق کلاسوں کے منصوبے کو وقتی طور پر روک دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔