اخضر براہیمی بشارالاسد سے ملاقات کریں گے

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 ستمبر 2012 ,‭ 05:25 GMT 10:25 PST

شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی اخضر براہیمی سنیچر کو صدر بشار الاسد سے ملاقات کریں گے۔

شام پہنچنے سے پہلےاخصر براہیمی نے کہا تھا کہ ’شام کا بحران بگڑتا جا رہا ہے اور خون خرابے کو روک کر امن کو بحال کرنا بہت مشکل ہوگا‘

شام پہنچنے کے بعد اخضر براہیمی نے شام کے وزیرِ خارجہ ولید المعلم سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ وہ امن مشن کی کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔

شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف مارچ دو ہزار گیارہ سے جاری تحریک میں ہزاروں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔