افغانستان: فائرنگ سے نیٹو کے چار فوجی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 16 ستمبر 2012 ,‭ 05:51 GMT 10:51 PST

افغانستان میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغان پولیس کے مبینہ اہلکاروں کے حملے میں نیٹو کے چار فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیٹو افواج پر گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس نوعیت کا ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔

سنیچر کو ایک چیک پوسٹ پر افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص کی فائرنگ سے دو برطانوی فوجی مارے گئے تھے۔

افغانستان میں رواں سال اب تک افغان سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس افراد’ گرین آن بلیو یا اندرونی حملوں‘ کے حملوں میں اتحادی افواج کے پچاس سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

.

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔