بھارت: ’اسلام مخالف فلم بلاک کردی گئی‘

آخری وقت اشاعت:  اتوار 16 ستمبر 2012 ,‭ 12:24 GMT 17:24 PST

بھارت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یو ٹیوب نے اس ویڈیو کو بلاک کر دیا ہے جس میں پیغمبر اسلام کے خلاف قابل اعتراض باتیں کہی گئی ہیں۔

یعنی اب یہ ویڈیو بھارت میں یو ٹیوب پر نہیں دیکھی جا سکے گی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سید اكبرالدين نے ایک سوال کے جواب میں کہا ’گوگل انڈیا نے، بھارتی قانون پر عمل کرتے ہوئے، توہین آمیز مواد کو بلاک کر دیا ہے۔‘

سید اكبرالدين نے کہا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ بھارت ان تمام چیزوں کی مذمت کرتا ہے جس میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہو۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ اس معاملے میں امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔