دتہ خیل میں ڈرون حملہ، تین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 ستمبر 2012 ,‭ 03:57 GMT 08:57 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ حملہ ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ سے چالیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل دتہ خیل میں سنیچر کی صبح ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے لانڈے خیل میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گاڑی کو یکے بعد دیگرے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس میں سوار تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد مقامی تھے یا غیر ملکی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔