اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس

آخری وقت اشاعت:  منگل 25 ستمبر 2012 ,‭ 05:49 GMT 10:49 PST

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شام کے بحران کا مسئلہ، ایران کے جوہری پروگرام اور اسلام مخالف متنازع فلم کے خلاف مظاہروں اور احتجاج جیسے معاملات نمایاں رہیں گے۔

امریکہ میں تقریباً چھ ہفتوں کے بعد صدارتی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور صدر براک اوباما انتخابی مہم کی مصروفیات سے کچھ وقت نکال کر جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک کے سربرہان مملکت، وزراء اعظم، وزراء خارجہ میں سے نوے سے زائد شخصیات کی حفاظت اور پروٹوکول کے لیے نیویارک کے مین ہیٹن کے مشرقی علاقے اور اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے اطراف سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔