کینسر: اموات میں ’ڈرامائی کمی ہو گی‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 26 ستمبر 2012 ,‭ 03:39 GMT 08:39 PST

برطانیہ کے ادارے کینسر ریسرچ یوکے نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار تیس تک کینسر سے ہونے والی اموات میں ’ڈرامائی کمی‘ آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ تمباکو نوشی میں کمی اور تشخیص و علاج میں بہتری کی وجہ سے شرحِ اموات میں سترہ فیصد کمی آئے گی۔

سنہ دو ہزار دس میں برطانیہ میں ہر ایک لاکھ اموات میں سے تقریباً ایک سو ستر کینسر کے باعث ہوئیں۔ توقع ہے کہ یہ شرح کم ہو کر ایک سو بیالیس فی لاکھ رہ جائے گی۔

اس وقت سب سے مہلک کینسروں میں پھیپھڑوں، چھاتی، بڑی آنت، اور پراسٹیٹ کینسر شامل ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔