عمر رسیدہ آبادی کے اثرات سے نمٹنے کی ضرورت

آخری وقت اشاعت:  پير 1 اکتوبر 2012 ,‭ 15:18 GMT 20:18 PST

اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو عمر رسیدہ آبادی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کی مزید ضرورت ہے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں۔

اقوامِ متحدہ کے آبادی سے متعلق فنڈ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگلے دس سالوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد ایک ارب ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتِ حال میں زیادہ تر ممالک کو ویلفئیر، پینشن اور صحت کے نظام میں مسائل کا سامنا ہوگا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ بزرگوں کے ساتھ برا سلوک، تشدد اور انہیں نظرانداز کرنے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر میں بزرگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا بھر میں عمر رسدہ لوگوں کی تعداد دو ارب تک پہنچ جائے گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔