یو این میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی مذمت

آخری وقت اشاعت:  منگل 2 اکتوبر 2012 ,‭ 00:34 GMT 05:34 PST

بھارت نے پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے کی مذمت کی ہے۔

پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سرسٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھایا جانا مناسب نہیں ہے۔

ایس ایم کرشنا نے اپنے خطاب میں پاکستان کے صدر کا نام لیے بغیر ان کے خطاب میں کشمیر کا حوالہ دیے جانے کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے کہا، ’اس پلیٹ فارم سے جموں و کشمیر کے حوالے سے نامناسب تنقید کی گئی. اس موضوع پر ہمارا اصولی موقف رہا ہے جو سب کو معلوم ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارتی جمہوری نظام کے ذریعہ کئی بار اپنے مستقبل کے بارے میں انتخاب کیا ہے۔ ہم یہ بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے‘۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔