مصر:’انقلابیوں‘ کے لیے عام معافی

آخری وقت اشاعت:  منگل 9 اکتوبر 2012 ,‭ 03:11 GMT 08:11 PST

مصر کے صدر محمد مرسی نے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف چلائی گئی تحریک کے دوران حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

اس عام معافی کے نتیجے میں مصری جیلوں سے ہزاروں افراد کی رہائی متوقع ہے تاہم قتل کے ملزمان پر اس معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

عام معافی کا اطلاق تحریک کے آغاز کے دن یعنی پچیس جنوری دو ہزار گیارہ سے ہوگا اور اس کے تحت رواں برس جون تک حراست میں لیے جانے والے افراد آئیں گے۔

صدارتی حکم کے تحت نہ صرف ان افراد کو معافی دی گئی ہے جو سزا کاٹ رہے ہیں بلکہ وہ افراد بھی معافی کے حقدار ہیں جو ابھی مقدمہ چلائے جانے کے منتظر ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔