ڈرون حملے میں ’پانچ‘ شدت پسند ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 10 اکتوبر 2012 ,‭ 02:19 GMT 07:19 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ ایجنسی کے دارالحکومت میران شاہ کے مشرق میں ہرمز کے علاقے میں کیا گیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ متعدد ڈرون طیارے اس علاقے میں بدھ کی صبح سے ہی پرواز کر رہے تھے اور انہوں نے ایک مکان پر چار میزائل داغے۔

اہلکار کے مطابق حملے میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ تاحال واضح نہیں کہ ہلاک شدگان مقامی تھے یا غیر ملکی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔