ملالہ پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد

آخری وقت اشاعت:  بدھ 10 اکتوبر 2012 ,‭ 07:54 GMT 12:54 PST

پاکستان کی قومی اسمبلی نے ملالہ یوسف زئی پر طالبان کے حملے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

بدھ کو جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو معمول کی کارروائی معطل کر کے اس واقعے پر بحث کی گئی۔

بحث کے بعد وفاقی وزیرِ قانون قانون نے اس واقعے کی مذمت کی قرارداد ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔