گاڑی میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا مطالبہ

آخری وقت اشاعت:  منگل 16 اکتوبر 2012 ,‭ 06:45 GMT 11:45 PST

برطانیہ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں شیشے اتار کر بھی سگریٹ نوشی کے باعث آلودگی سرکاری طور پر محفوظ سطح سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں بیٹھا بچہ اس سے شدید متاثر ہوتا ہے۔

ٹوباکو کنٹرول جرنل کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ایک ٹیم نے پچاسی گاڑیوں پر یہ تحقیق کی۔ اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ گاڑی میں تمباکو نوشی کے باعث عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ حد سے زیادہ آلودگی ہو جاتی ہے۔

برطانوی میڈیکل ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گاڑیوں میں تمباکو نوشی کو ممنوع قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ اس وقت برطانیہ میں گاڑی میں تمباکو نوشی کی اجازت ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔