ایران میں سڑکے کے حادثے میں چھبیس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 21 اکتوبر 2012 ,‭ 00:16 GMT 05:16 PST

ایران میں بس کے ایک حادثے میں چھبیس طالبات ہلاک ہو گئی ہیں۔

ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کو ملک کے شمال مغربی حصے میں بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہیں رکھا سکا اور بس الٹ گئی۔ اس بس میں زیادہ تر ایک ہائی سکول کی طالبات سوار تھیں۔

اٹھارہ دیگر مسافر اس حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران میں سڑک کے حادثوں کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ایران میں ہر سال چار لاکھ حادثے ہوتے ہیں اور ان میں اوسطً بیس ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔