ڈرون حملے میں ایک خاتون سمیت تین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 24 اکتوبر 2012 ,‭ 13:58 GMT 18:58 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاء کے قریب ڈرون حملے میں ایک خاتوں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے میرانشاء سے تقریباً بیس کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تپئی نامی گاؤں میں ایک مکان کو نشان بنایا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق بدھ کی شام کو ڈرون حملے میں وریشم جان کے مکان پر دو میزائل داغے گئے جس میں ان کی بیوی اور دو بیٹے ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وریشم جان ایک ریٹائرڈ سکول پرنسل ہیں جن کے خاندان کا تعلق طلبان کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔