غزہ: اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، مشتبہ جنگجو ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 24 اکتوبر 2012 ,‭ 06:48 GMT 11:48 PST

غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فضائیہ کے ایک حملے میں فلسطینی تنظیم حماس کے دو مشتبہ جنگجو ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے اس وقت جنگجوؤں پر حملہ کیا جب وہ اسرائیل کے اندر راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اس سے قبل منگل کے روز اسرائیلی حدود میں کئی راکٹ داغے گئے جبکہ سرحد کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں ایک اسرائیلی اہلکار زخمی ہوگیا۔

اسرائیل نے یہ حملہ قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کے غزہ کے دورے کے چند گھنٹوں بعد کیا۔

پانچ برس پہلے غزہ میں حماس کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی سربراہِ مملکت کا غزہ کا یہ پہلا دورہ تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔