اخراجات میں کمی کے لیے یونان کومزید مہلت

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 25 اکتوبر 2012 ,‭ 09:33 GMT 14:33 PST

یونان کے وزیر خزانہ یانس سٹرنارس کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے جن شرائط کے تحت امداد فراہم کی گئی تھی، ان اہداف کے حصول کے لیے اسے مزید وقت فراہم کیا گيا ہے۔

ان قرضاجات کی شرائط کے تحت یونان کو اپنے اخراجات میں کمی کرنی تھی لیکن اس کا مطالبہ تھا کہ اس اہداف کے لیے اسے مزید دو برس کا وقت درکار ہے۔

یونان کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اس سے متعلق نئی تجاویز کو پارلیمان کے سامنے جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

لیکن یونانی وزير خزانہ کے اس بیان کے باوجود یورپی مرکزی بینک کے صدر ماریو دراغی نے کہا کہ وہ اس بات سے با خبر نہیں ہیں کہ یونان کو دی گئی مدت میں توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یورو زون کے ممالک نے یونان کو مالی امداد کے طور پر کئی بلین ڈالر دیے تھے اور یونان نے عہد کیا تھا کہ وہ اس قرضے کے بدلے میں اپنے اخراجات میں کٹوتی کرے گا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔