افغانستان:عیدگاہ میں خودکش حملہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 26 اکتوبر 2012 ,‭ 06:30 GMT 11:30 PST

افغانستان کے صوبے فاریاب میں نمازِ عید کے اجتماع پر خودکش حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے میمانہ نامی شہر میں واقع مسجد میں نماز ادا کرنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔

فاریاب کے صوبائی گورنر کے ترجمان احمد جواد بیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ پچاس افراد زخمی ہیں‘۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔