سپین: اخراجات میں کٹوتیوں کے خلاف احتجاج

آخری وقت اشاعت:  اتوار 28 اکتوبر 2012 ,‭ 01:17 GMT 06:17 PST

سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد حکومت کی معاشی اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے حکومت کی جانب سے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے پارلیمان کے سامنے ایک منٹ تک احتجاجاً خاموشی بھی اختیار کی۔

مظاہرے کے موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

سپین میں حکومت کی کوشش ہے کہ یورپی اتحاد سے امدادی پیکج نہ لیا جائے اور اس کے لیے آئندہ سال اخراجات میں چالیس ارب یورو کی کٹوتیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔