عراق میں حملے، سولہ افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 27 اکتوبر 2012 ,‭ 15:55 GMT 20:55 PST

عراق میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں میں کم سے کم سولہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت بغداد کے قریبی شہر باویہ میں ایک کھیل کے میدان کے قریب ہونے والے حملے میں تین بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے۔

دوسرا دھماکہ بغداد میں شیعہ زائرین کی ایک بس پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق بس میں سوار مسافروں میں ایرانی باشندہ بھی شامل تھے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حکام نے عید الاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔