نوشہرہ:زیارت پر بم دھماکہ، چار افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 28 اکتوبر 2012 ,‭ 10:43 GMT 15:43 PST

خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ کے قریب، کاکا صاحب زیارت پر بم دھماکے سے چار افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔

کاکا صاحب زیارت، نوشہرہ سے پندرہ کلو میٹر دور ہے اور اِن دنوں وہاں عید میلہ جاری تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ عید میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جب وہاں بم دھماکہ ہوا۔

پولیس کے مطابق، بم ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور ٹائمر کے ذریعے اُس کا دھماکہ ہوا۔ کم سے کم چار افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے جنہیں نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے کاکا صاحب زیارت کے قصبے میں سرچ آپریشن کیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اِسی زیارت پر گزشتہ سال بھی بم دھماکہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔