کینیڈا زلزلہ: جزیرہ ہوائی کیلیے خطرہ ٹل گیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 28 اکتوبر 2012 ,‭ 12:29 GMT 17:29 PST

کینیڈا کے مغربی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد جزیرہ ہوائی کے لیے جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہے۔

ہوائی کے گورنر کے مطابق زلزلے کے باعث سمندر میں آنے والے بلند لہروں سے ہوائی جزیرے کو لاحق خطرہ ٹل گیا ہے اور اب لوگ اپنے گھروں کو واپس جا سکتےہیں۔ ہوائی میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سونامی کی وارننگ جاری کرنے والے ادارے کے مطابق بعض علاقے اب بھی خطرے میں ہیں۔ جزیرے کے کئی زیریں علاقوں کو سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر خالی کروا لیا گیا تھا۔

سنیچر کی شام مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے کینیڈا کوئین شارلیٹ جزیروں میں سات اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ آیا۔ تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔