’نائجیریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 1 نومبر 2012 ,‭ 04:40 GMT 09:40 PST

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ نائجیریا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلامی شدت پسند گروہ بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے الزام لگایا کہ ان خلاف ورزیوں میں ماورائے عدالت ہلاکتیں، جبری گمشدگیاں اور تشدد شامل ہیں۔

نائجیریا کی فوج کے ایک ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہ کر کارروائی کرتے ہیں۔

بوکو حرام گروہ ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے تحریک چلا رہا ہے اور اس پر سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔