شادی کی تقریب میں آگ، پچیس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 31 اکتوبر 2012 ,‭ 06:52 GMT 11:52 PST

سعودی عرب میں حکام کے مطابق ایک شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ مشرقی علاقے ابقیق میں پیش آیا۔ اس واقعے میں پچیس ہلاک اور تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اس وقت لگی جب شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ کئی گولیاں ٹراسفارمر پر لگیں جو اس جگہ گرا جہاں تقریب ہو رہی تھی۔

جس میدان میں شادی کی تقریب ہو رہی تھی اس میں باہر نکلنے کا ایک ہی راستہ تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔