لیبیا: پارلیمنٹ کی عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 2 نومبر 2012 ,‭ 00:55 GMT 05:55 PST

لیبیا میں مسلح افراد نے پارلیمان کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان کا مقصد نئی کابینہ میں تقریوں کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

مسلح افراد کا مطالبہ ہے کہ نئی کابینہ میں سے ان وزرا کو نکال دیا جائے جن کے قذافی حکومت کے ساتھ تعلقات تھے۔

پارلیمان کی عمارت کے سامنے شاہراہ پر طیاروں کو مار گرانے والی بندوقوں سے لیس کم از کم ایک درجن ٹرک موجود ہیں۔

لیبیا میں جولائی میں پرامن انتخابات ہوئے تھے اور مذکورہ کابینہ کی منظوری بدھ کے روز دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔