’سی این جی کی موجودہ قیمت برقرار رکھیں‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 1 نومبر 2012 ,‭ 07:11 GMT 12:11 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا کو سی این جی کی موجودہ قیمت فی الحال برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو معاملے کی سماعت کے موقع پر عدالت نے سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے اس مقدمے میں فریق بننے کی درخواست بھی منظور کر لی۔

سماعت کے دوران اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا نیا فارمولہ پیش کیا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے فی الحال موجودہ قیمتوں کو بر قرار رکھنے کا حکم دیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔